سری لنکن بلے باز کمار سنگا کار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

اتوار 8 مارچ 2015 20:33

سری لنکن بلے باز کمار سنگا کار نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار8مارچ ۔2015ء )سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگا کار 14000ون ڈے رنز بنانے والے دنیاکے محض دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ وہ ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد دوسرے کھلاڑی ہے جنھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 14 ہزار یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔ سنگا کارا نے یہ ریکارڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے 402 ویں ایک روزہ میچ کے دوران بنایا۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوس کا کہنا ہے کہ کمار سنگا کارا اپنی زندگی کی بہترین فارم میں ہے اور ان کی جانب سے مسلسل تین میچوں کے دوران سنچریاں اسکور کرنا بھی حیران کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی عمر میں اضافے کے ساتھ بہتر کارکردگی دیکھا رہے ہیں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف سنگا کارا کے ناقابل شکست 105 رنز اور انگلینڈ کیخلاف 117 رنز ناٹ آوٹ نے ان کی ٹیم کو ورلڈ کپ 2015 کے گروپ اے مستحکم پوزیشن دلوائی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی ٹیم میں شامل اسپنر بولر سینانائیکے کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم سنگا کارا اور مہیلا جے وردھنے کو ورلڈ کپ جیت کر ریٹائرمنٹ کا تحفہ دینا چاہتی ہے۔ سینانائیکے کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ’ہم سب ان دونوں کھلاڑیوں کی کمی کو بہت محسوس کریں گے۔ سری لنکن ٹیم 2007 اور 2011 کے ورلڈکپ کے فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہے تاہم وہ دونوں مرتبہ ٹائٹل حاصل میں ناکام رہی۔ سنگاکارا سے قبل یہ اعزاز ہندوستانی کرکٹر ٹنڈولکر کے پاس تھا جنھوں نے 463 ایک روزہ میچوں میں 18 ہزار 4 سو 26 رنز بنائے۔