سندھ اور پنجاب حکومت میں گرما گرمی، صوبائی ترجمان بیانات داغنے لگے، پنجاب حکومت کارروائی کرتی تو کالعدم تنظیمیں کبھی پروان نہ چڑھتیں، شرجیل انعام میمن ،پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے پر رضامند کرنے کی ذمہ داری رحمان ملک کو سونپی ہے،پنجاب حکومت نے ہمیشہ دہشت گردوں پر زمین تنگ رکھی ، قومی ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل درآمد پنجاب حکومت ہی کررہی ہے، ترجمان پنجاب حکومت
اتوار 8 مارچ 2015 22:43
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 مارچ۔2015ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کارروائی کرتی تو کالعدم تنظیمیں کبھی پروان نہ چڑھتیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے پر رضامند کرنے کی ذمہ داری رحمان ملک کو سونپی ہے، اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں تاہم اس بارے میں یہ بات ابھی نہیں کہی جاسکتی کہ ایم کیو ایم سندھ حکومت کا حصہ بن جائے گی جب کہ اس حوالے سے صوبے کے عوام بہت جلد خوشخبری سنیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کو کوئی خصوصی پیکج نہیں دیا گیا، اگر ماضی میں پنجاب میں جرائم کے خاتمے کے لئے کام ہوتا تو کالعدم تنظیموں کی افزائش نہ ہوتی۔(جاری ہے)
دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ دہشت گردوں پر زمین تنگ رکھی ہے، شرجیل میمن الزام تراشی کے بجائے سندھ حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں۔
لاہور سے جاری بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ دہشت گردوں پر زمین تنگ رکھی ہے، اس وقت بھی دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر سب سے زیادہ عمل درآمد پنجاب حکومت ہی کررہی ہے، جسے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے بھی سراہا ہے۔ زعیم قادری نے مزیدکہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی باتیں بیبنیاد ہیں، بیجاالزام تراشی نیسندھ حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت کراچی اوراندرون سندھ کے معاملات سیلاتعلق ہے۔ شرجیل میمن سندھ حکومت کی کارکردگی پرتوجہ دیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.