اسلام آباد: کوٹ رادھا کشن کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، عدالت کا پولیس کی کار کردگی پر عدم اطمینان

پیر 9 مارچ 2015 10:56

اسلام آباد: کوٹ رادھا کشن کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، عدالت کا پولیس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں کوٹ رادھا کشن کیس کی سماعت کی گئی جس میں عدالت نے پولیس کی کار کر دگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، سماعت میں عدالت کا کہنا تھا کہ واقعے کی پیشگی اطلاع کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، پولیس نے جن 90 لوگوں کو گرفتار کیا ہے کیا ان میں سے کسی نے بھی اپنے جرم کا اعتراف نہیں کیا.