فٹبال لیگ: لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو فتح دلوا دی

پیر 9 مارچ 2015 11:55

فٹبال لیگ: لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو فتح دلوا دی
میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء ) فٹبال لیگ ’’لا لیگا ‘‘ میں لیونل میسی کی ہیٹرک نے بارسلونا کو لیو ویلی کانو کے خلاف کامیابی دلوادی ۔ سپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور لیو ویلی کانو کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ سپر سٹار لیونل میسی نے اسے یکطرفہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

دس نمبر کی شرٹ پہنے لیونل میسی نے دوسرے ہاف میں 56، 63 اور 68 منٹ پر گول کرکے بڑی کامیابی دلائی۔ بارسلونا کی ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت میں سوآریز کے دو گول بھی شامل تھے۔ لیونل میسی نے لالیگا میں ریکارڈ 24ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ ان تین گولز کی بدولت لیونل میسی اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے برابر تیس گول کرنے والے بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :