نرگس فخری نے ڈیڑھ ماہ میں تین کلووزن کم لیا

پیر 9 مارچ 2015 12:08

نرگس فخری نے ڈیڑھ ماہ میں تین کلووزن کم لیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)نرگس فخری ان دنوں اداکاری سے زیادہ فٹنس پر توجہ دے رہی ہیں ۔ ڈیڑہ مہینے میں دیکھتے ہی دیکھتے تین کلو وزن گھٹا گئی ہیں۔راک اسٹار گرل کی قسمت میں صرف ناکامی لکھی ہے۔ کیا ہے کام بہت ساری فلموں میں لیکن کامیابی کی دیوی ان پر مہربان نہیں۔

(جاری ہے)

دیکھا جائے تو کئی شہرت یافتہ ہیروز کی ہیروئن بنی ہیں لیکن وہ مقام نہیں مل سکا جو راک اسٹار میں کرکے انہیں حاصل ہوا تھا۔پتہ چلا ہے کہ ان دنوں اداکارہ نے خوبرو بننے کے لیے پسینہ بہانہ شروع کردیا ہے اور اسی لیے باقاعدگی کے ساتھ جم جارہی ہیں۔ اس ساری ایکسائز کا نکلا ہے یہ نتیجہ کہ دلکش اداکارہ نے پانچ ہفتوں میں تین کلو تک وزن کم کرلیا ہے۔