سعودی عرب سب پر بازی لے گیا۔۔۔ بھارت کو لگ گیا زبردست جھٹکا!!!
پیر 9 مارچ 2015 12:16
واشنگٹن(این اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) دنیامیں اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب بھارت سے بھی بازی لے گیا، 2014میں سعودی عرب اسلحہ خریدنے والاسب سے بڑاملک بن گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق عالمی منڈی اورمعیشت کے بارے میں تحقیق کرنے والی کمپنی آئی ایچ ایس نے رپورٹ میں بتایاکہ گزشتہ6برس سے دنیا میں دفاعی تجارت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا اور2014 میں کل 64.4ارب ڈالر کی تجارت ہوئی جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کارہا۔
آئی ایچ ایس کے مطابق اسلحے کی تجارت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جانب سے فوجی طیاروں کی مانگ میں اضافہ اورمشرق وسطیٰ اورایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ 2013کی طرح 2014 میں بھی اسلحے کی فروخت میں امریکا پہلے نمبرپر رہا۔(جاری ہے)
اس کے بعد روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا نمبر رہا۔اسلحے کی عالمی تجارت کی سالانہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ سعودی عرب کی جانب سے اسلحے کی مانگ میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیاسعودی عرب کے آئندہ خریداری کے آرڈرز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 2015میں ان سودوں کی لاگت 9.8ارب ڈالر ہوجائے گی جواسلحے کی عالمی خریداری کا 52 فیصد ہوگا۔
یوں 2015میں عالمی منڈی میں اسلحے پر خرچ ہونے والے ہر 7ڈالر میں سے ایک ڈالر سعودی عرب خرچ کررہا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اسلحے کی سب سے بڑی علاقائی منڈی ہے اورآنے والے 10برس میں یہاں 110ارب ڈالرکے اسلحے کی فروخت ہو سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.