لالیگافٹبال لیگ، لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو فتح دلوا دی

پیر 9 مارچ 2015 12:22

لالیگافٹبال لیگ، لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو فتح دلوا دی

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)فٹبال لیگ "لالیگا" میں لیونل میسی کی ریکارڈ ہیٹ ٹرک نے بارسلونا کو شاندار فتح دلا دی۔سپینش لیگ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اورویلیسیانوریوکے درمیان میچ کھیلا گیا۔ سپر سٹار لیونل میسی نے اسے یکطرفہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

دس نمبر کی شرٹ پہنے لیونل میسی نے دوسرے ہاف میں چھپن، تریسٹھ اور اڑسٹھ منٹ پر گول کرکے بڑی کامیابی دلائی۔ بارسلونا کی ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت میں سوآریز کے دو گول بھی شامل تھے۔ لیونل میسی نے لالیگا میں ریکارڈ چوبیسویں ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ ان تین گولز کی بدولت لیونل میسی اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے برابر تیس گول کرنے والے بن گئے ہیں۔