عورت نے شوہر کی لاش 2 سال گھر میں چھپائے رکھی

پیر 9 مارچ 2015 12:25

عورت نے شوہر کی لاش 2 سال گھر میں چھپائے رکھی

نائجیریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مارچ2015ء)ایک بیوہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے شوہر کی لاش 2 سال تک گھر میں اس لیے چھپا کر رکھی کیونکہ اس کے شوہرنے ، جب وہ زندہ تھا، ایسا کرنے کو کہا تھا۔ عورت کا شوہر 2013 میں مر گیا تھا۔ عورت کے مطابق اس کے شوہر نے کہا تھا کہ ہمارا خاندان حملوں کی زد میں ہے اس لیے اس کی موت کی اطلاع کسی کو نہ ہونے دی جائے ، اسی لیے بیوہ نے شوہر کی لاش گھر کے ایک الگ کمرے میں رکھ دی۔

بیوہ نے اپنے سسرال میں بھی کسی کو شوہر کے مرنے کی اطلاع نہیں دی۔

(جاری ہے)

عورت کا کہنا ہے کہ اس کے چھ بچے تھے جن میں سے دو تو کالج میں دوران تعلیم پراسرار طور پر مر گئے جبکہ دو لاپتہ ہو گئے۔ اس وقت ان کی صرف دو بیٹیا ں ہیں۔انہی حملوں کی وجہ سے شوہر نے کہا تھا کہ اگرو ہ مر جائے تو کسی کو بتانا مت۔ عورت نے کہا کہ اس کے شوہر نے اسے ایک نشانی بتائی تھی کہ اسے کس وقت دفن کرنا ہے۔عورت کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی کو بتا دیتے تو لوگ ان کا مکان فروخت کر دیتے۔ عورت نے بتایا کہ پولیس نے اس کے بچوں کو باپ کی لاش چھپانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔ نائجیریا، لاگوس، پانٹی ، یابا کا کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی چھان بین کر رہا ہے۔