انٹرنیشنل ٹرمینل کی بنیاد رکھ کر یوسف رضاگیلانی عوام کی خدمت کی ،2017میں لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے:نوازشریف
پیر 9 مارچ 2015 12:26
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : ملتان میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اولیائے کرام کی دھرتی ہے، پاکستان کے لیے ملتان ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے، ملتان کے آم اور حلوہ مشہور ہیں، ملتان انٹر نیشنل ٹرمینل ایک بہت بڑی سہولت ہے جنوبی پنجاب میں ملتان اہم ترین علاقہ ہے اب یہاں کے لوگوں کو بیرون ملک جانے کے لیے پہلے اسلام آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، ملتان ائیر پورٹ کی تکمیل سے ملتان کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا.
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ملتان کے انٹر نیشنل ٹرمینل کے ذریعے ملتان کا خوشبو دار اور میٹھا آم دنیا بھر میں اپنی مٹھاس بکھیرے گا، ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ نہیں دی جا سکی لیکن اب ملتان کی ترقی کے لیے 29 بلین روپے مختص کیے گئے جس کے لیے رواں سال ڈیڑھ ارب روپے کی رقم جاری کر دی گئی یہاں میگا پراجیکٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تعلیمی اور صحت کے پراجیکٹس شامل ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی نوجوان نسل پر یقین رکھتا ہوں اور ان کے لیے ترقی کی راہ کو ہموا ر کرنا چاہتا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کو پورے ملک سے ملانے کے لیے موٹرویز کی تعمیر کی جائے گی جس کے لیے 31 کروڑ روپے کی رقم رکھی گئی ہے،جس سے ملتان کی عوام سہل سفر کر سکیں گے. اس کے علاوہ ملتان میں انٹر سٹی رنگ روڈ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت فنڈز فراہم کرے گی اور اس منصوبے کی تکمیل حکومت پنجاب کی جانب سے کی جائے گی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا تجربہ کام آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیلنج سے ایک ہو کر نمٹیں گے. کیونکہ مشکلات سے نکلنے اور ترقی کا واحد راستہ اتحاد ہے، نا کا کہنا تھا کہ خصوصی طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی ہمیں اکٹھا ہونا ہو گا.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.