کیسینو سکینڈل، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا معین خان کو سزا دینے کا مطالبہ

پیر 9 مارچ 2015 12:58

کیسینو سکینڈل، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا معین خان کو ..
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کیسینو سکینڈل کے باعث پاکستان واپس بلائے جانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کر تے ہوئے سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام میں جوا کھیلنا یا جوا خانے جانا حرام ہے اور کیوں کہ معین خان بھی اپنے اس جرم کا اعتراف کر چکے ہیں لہذا انہیں اپنے اس جرم کی سزا ملنی چاہیئے ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین میچ سے ایک روز قبل آسٹریلیا کے ایک جوا خانے میں گئے تھے جس کے بعد شائقین کرکٹ کے رد عمل کے پیش نظر انہیں وطن واپس بلا لیا گیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ نے انکے خلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :