پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جے یوآئی ف سے حمایت مانگ لی
پیر 9 مارچ 2015 13:06
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے جے یو آئی ف سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی اپیل کردی ہے، چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ووٹ فیصلہ کن ہوں گے۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ معرکہ میں ق لیگ اور جے یوآئی ف کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں، چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے ووٹ فیصلہ کن ہوں گے لیکن باتوں ہی باتوں میں انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ وہ حکمراں جماعت کے ساتھ کیسا برتاوٴ کریں گے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے رہنماوٴں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماوٴں سے رابطے کیے ہیں اور ملاقاتیں کیں۔پیپلز پارٹی کے وفد نے خورشید شاہ کی قیادت میں مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد میں میاں رضا ربانی اور ڈاکٹر قیوم سومرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے وفد نے آصف زرداری کا خصوصی پیغام مولانا فضل الرحمن کو پہنچایا اور درخواست کی کہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں وہ پیپلز پارٹی کی حمایت کریں۔
مسلم لیگ نواز نے بھی سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی ہے، ن لیگ کے پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق نے جے یوآئی ف کے عبد الغفور حیدری اور اکرم درانی سے ملاقات کی اور سینیٹ میں تعاون کی اپیل کی۔آصف زرداری نے بھی سراج الحق سے رابطہ کیا اور مفاہمی عمل جاری رکھنے پراتفاق کیا، سراج الحق نے خواجہ سعد رفیق اور مولانا سمیع الحق سے فون پر بات کی اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔فاٹا کے چھ اراکین قومی اسمبلی نے بھی ساجد توری کی قیادت میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہوں نے صدارتی آرڈیننس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ فاٹا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.