آسٹریلیا میں نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے بھارتی خاتون کو قتل کردیا

پیر 9 مارچ 2015 13:11

آسٹریلیا میں نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے بھارتی خاتون کو قتل کردیا

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے بھارتی خاتون کو قتل کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہناہے کہ پربھا ارْون کمار نامی خاتون کو ہفتے کی رات مغربی سڈنی کے ایک پارک میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس خاتون کو ایک راہگیر نے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا، جہاں چند گھنٹے بعد اس کا انتقال ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق جب اس خاتون کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، وہ بھارت میں اپنے شوہر سے ٹیلی فون پر بات کر رہی تھی۔ اخبار سڈنی مورننگ ہیرالڈ کے مطابق مقتولہ کا شوہر بھارت سے آسٹریلیا روانہ ہو گیا ہے.

متعلقہ عنوان :