عاطف اسلم اور ٹائیگر شیروف نظر آئیں گے ساتھ ساتھ

پیر 9 مارچ 2015 14:18

عاطف اسلم اور ٹائیگر شیروف نظر آئیں گے ساتھ ساتھ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم جوڑی بنا رہے ہیں ہیروپنتی کے ٹائیگر شروف کے ساتھ ، نئے گیت میں یہ ہیرو ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے۔پاکستانی گلوکار نے بالی وڈ میں گائے ہر گانے سے دلوں کے تار خوب چھیڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اب کمپوز کرایا ہے نیا گیت، زندگی آرہا ہوں میں جس کا ویڈیو بھی بنے گا۔پتا چلا ہے کہ موسیقار امال ملک کے ساتھ کمپوز ہوئے اس گیت کے ویڈیو میں کوئی اور نہیں ٹائیگر شروف ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ویڈیو کی شوٹ ہے جاری اور بہت جلد اسے پرستاروں کے لیے پیش کردیا جائے گا۔