فرانس میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رنگینیاں عروج

پیر 9 مارچ 2015 14:50

فرانس میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رنگینیاں عروج

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) فرانس میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں۔۔ شو میں حسین ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے حاضرین کی خوب داد سمیٹی۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں معروف فیشن ڈیزائنر کینزو کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ماڈلز دلکش ملبوسات کی نمائش کیلئے ریمپ پر آکر جلوے بکھیرتی رہیں۔

(جاری ہے)

فیشن شو کے دوران ماڈلز نے اپنی اداؤں سے حاضرین کے دل لبھائے۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے اپنے خوب فن کا مظاہرہ کیا۔ماڈلز نے ووڈن نامی تھیم پر ملبوسات زیب تن کئے۔ لباس کی تیاری میں ٹراوزر اور ہینڈ بیگز کو بھی استعمال کیا گیا ہے جس سے ووڈن ورلڈ کا تاثر ملتا ہے۔ فرانس میں رنگا رنگ فیشن ویک گیارہ مارچ تک جاری رہیگا۔