جوہی چاولہ سوائن فلو سے ڈر گئیں، ہولی تقریبات میں شرکت سے انکار

پیر 9 مارچ 2015 14:50

جوہی چاولہ سوائن فلو سے ڈر گئیں، ہولی تقریبات میں شرکت سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ سوائن فلو کے ڈر سے ہولی کی تقریبات میں شامل نہ ہوئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں جوہی چاولہ نے کہاکہ وہ اس سال ہولی کے تہوار میں سوائن فلو کے ڈر سے کسی بھی تقریبات میں شریک نہیں ہو سکی ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی کہ وہ اس مرض کا شکار ہوں۔

(جاری ہے)

جوہی چاؤلہ کا مزید کہنا تھا کہ سوائن فلو کا ڈر تو تھا ہی مگر بچوں کے امتحانات نے بھی انہیں پریشان کر رکھا ہے اور وہ گھریلو مصروفیات اور سائن فلو کے ڈر سے ہولی کی تقریبات میں شامل نہیں ہو رہی ہیں جس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔