پاکستان کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر سہیل تنویربیٹے کے باپ بن گئے

پیر 9 مارچ 2015 15:07

پاکستان کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر سہیل تنویربیٹے کے باپ بن گئے

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویربیٹے کے باپ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سہیل تنویر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زچہ بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور وہ اور ان کا خاندان بیٹے کی ولادت پر کافی خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا سے انہیں بیٹے کی ولادت پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ یاد رہے کہ منفرد باؤلنگ ایکشن کے مالک سہیل تنویر کوورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا جس پر کرکٹ مبصرین و شائقین نے سلیکٹرز پر کافی تنقید کی تھی اس وقت سہیل تنویر ٹی وی چینلز پر ورلڈ کپ کے حوالے سے تبصرے کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :