بھارتی کھلاڑیوں پر میچزکے دوران شائقین کو آٹوگراف دینے پر پابندی

پیر 9 مارچ 2015 15:07

بھارتی کھلاڑیوں پر میچزکے دوران شائقین کو آٹوگراف دینے پر پابندی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ اپنے کھلاڑیوں پر میچز کے دوران شائقین کو آٹوگراف دینے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی کے حکام کے مطابق بورڈ کی جانب سے بھارت کے تمام کھلاڑیوں پر میچز کے دوران شائقین کو آٹوگراف دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔پابندی کا اطلاق ورلڈکپ کے میچز سے ہوگیا ہے جبکہ ڈومیسٹک میچز اور بھارت میں ہونے والے میچز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔پابندی کا مقصد کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ میچ پر مرکوز رکھنے اور کرکٹ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔