ملک میں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 9 مارچ 2015 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ملک میں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف عدالت عظمی میں مختلف درخواستوں کی سماعت ہورہی ہے اس لئے سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ان درخواستوں پر فیصلے تک ملک میں پھانسیاں دینے کا عمل روکا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ اور دیگر حکومتی عہدیداروں کو بھی اس معاملے پر بیان بازی سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :