نکاسی آب اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 مارچ 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے معروف فیصل چوک میں نکاسی آب اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا، مظاہرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کے علاقوں میں رہنے والے مکینوں کی داد رسی کرتے ہوئے صاف پانی مہیا کریں اور نکاسی آب کے مناسب انتظامات کریں، الطاف کالونی، ابراہیم کالونی، چونگی گجرپورہ، اسماعیل کالونی سمیت گردونواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا، مظاہرین نے حکومت پنجاب مطالبہ کیا کہ وہ کبھی ہمارے علاقوں کا دورہ کریں تو انہیں معلوم ہو گا کہ ہم کس طرح کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مظاہرین میں شامل حاجی الطاف نے کہا کہ سارا علاقہ گندے پانی میں ڈوپ چکا ہے، لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہے جبکہ غازی مسجد کے باہر گندا پانی جمع ہونے کے باعث نماز ادا کرنے سے قاصر ہیں، انہوں نے کہا کہ گندے پانی کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں، اپنے ایم پی اے اور ایم این اے کو بار بار شکایت کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے، وہ صرف ہمیں لالی پاپ دے کر ٹرخا دیتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے باوجود ان علاقوں کے رہائشی ذلیل وخوار ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سنجیدگی سے نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :