بنگال ٹائیگرزنے بگ تھری کا اہم ستون گرادیا‘بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر

پیر 9 مارچ 2015 17:26

بنگال ٹائیگرزنے بگ تھری کا اہم ستون گرادیا‘بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپ ..

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) بنگال ٹائیگرزنے بگ تھری کا اہم ستون گرادیا،بنگلہ دیش کے ہاتھوں 15رنز سے اپ سیٹ شکست کے بعد انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہوگیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر275رنز بنائے، محمود اللہ 103 رنز بنا کر ٹاپ سکورر،مشفق الرحیم 89 اورسومیا سرکار 40 رنزبناکر نمایاں،انگلینڈ کی جانب سے جیمزاینڈرسن اور کرس جارڈن کی 2،2وکٹیں،انگلش ٹیم 48.3اوورزمیں 260رنز بناکر آؤٹ، ای این بیل 63اورجوز بٹلر 65 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے،بنگلہ دیش کی جانب سے رب الحسین نے 4، مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلہ دیش کے محمود اللہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔پیرکویہاں آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں انگلش کپتان ایوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش نے مقررہ 50اوورزمیں7وکٹوں کے نقصان پر275رنز بنائے۔

(جاری ہے)

صرف 8 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال اور امراء القیس 2،2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد سومیا سرکار اور محمد اللہ نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے تیسری وکٹ پر 86 رنز کی شراکت قائم کی اور 94 کے مجموعے پر سومیا سرکار 40 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ آل راوٴنڈ شکیب الحسن بھی 2 رنز بنا سکے۔

وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور محمد اللہ نے پانچویں وکٹ پر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 240 رنز تک پہنچایا تو محمود اللہ 103 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوگئے جب کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے جب کہ مشفق الرحیم 89، شبیر رحمن 14 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمزاینڈرسن اور کرس جارڈن نے 2،2 جب کہ سٹیورٹ براڈ اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں انگلش ٹیم 48.3اوورزمیں 260رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔انگلش اوپننگ بلے باز معین علی اور این بیل نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 43 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ معین علی 19 رنز بنا کر رن آوٴٹ ہوئے جس کے بعد این بیل اور الیکس ہیلز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 54 رنز جوڑے اور 97 کے مجموعے پرہیلز 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ای این بیل بھی 7 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کرمیدان بدر ہوگئے۔ این بیل 63، جوئے روٹ 29، کپتان این مورگن صفر، جیمز ٹیلر ایک اور جوز بٹلر 65 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رب الحسین نے 4، مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے محمود اللہ کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :