انگلینڈ کو شکست ، بنگالی ٹائیگر محمداللہ نے ایک ساتھ تین اعزازاپنے نام کرلیے

پیر 9 مارچ 2015 18:47

انگلینڈ کو شکست ، بنگالی ٹائیگر محمداللہ نے ایک ساتھ تین اعزازاپنے ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ 2015ءمیں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کوشکست د ے کر کوارٹرفائنل تک رسائی کرلی ہے جس دوران مین آف دی میچ قرارپانے والے بنگالی ٹائیگرمحمداللہ نے ایک ساتھ تین اعزاز اپنے نام کرلیے ۔ محمد اللہ نے دوچھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 103جوڑے اور پھر رن آﺅٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یوں وہ بنگلہ دیش کی طرف سے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے ۔

بنگلہ دیش کی طرف سے حالیہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف محمد اللہ اور مشفق الرحیم نے 141رنز کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی ۔ اس سے قبل پانچ مار چ کو سکاٹ لینڈ کے خلاف محمداللہ اور تمیم اقبال نے 139رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی ۔ انگلینڈ سے مقابلے میں بنگلہ دیش کے محمداللہ ہی مین آف دی میچ قرارپائے ہیں۔