پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلٹ پر فی نمبر فیس 400سے بڑھا کر 750روپے کر دی ،،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکسیائز اینڈ ٹیکنیشن کے فیصلے کی منظوری دے دی

پیر 9 مارچ 2015 19:10

پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلٹ پر فی نمبر فیس 400سے بڑھا ..

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلٹ پر فی نمبر فیس 400سے بڑھا کر 750روپے کر دی ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ایکسیائز اینڈ ٹیکنیشن کے فیصلے کی منظوری دے دی جس کے بعد پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کو نوٹیفکشین جاری کر دیا۔پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے عام آدمی متاثر ہو گا کیونکہ موٹر سائیکل اور رکشہ عام شہری کی سواری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے اے ای ٹی او جام نیاز نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مراسلہ جاری کیا گیا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ کی نئی نمبر پلٹ پر مزید بڑھائی جائیں کیونکہ 2006کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے قیمتوں میں تاحال اضافہ نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصلے کے لیے ایک کیبنٹ کمیٹی تشکیل دے دی تھی جنہوں نے محکمے کہ خسارے کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس بڑھا دیاجائے کی سفار ش کی جس کے بعد پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے محکمہ ایکسائز کو نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ فیس 400سے بڑھا کر 750روپے کر دی گئی ہے۔

واضع رہے کہ حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹ فیس میں 350روپے کہ اضافے سے عام آدمی شدید متاثر ہو گا کیونکہ موٹر سائیکل اور رکشہ عام شہری کی سواری ہے۔

متعلقہ عنوان :