پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے ،کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے، عالمی برادری کو تنا زعات حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں، دیر نیہ مسائل حل کر نے کیلئے صرف قرار دادیں نہیں ان پر عمل ہونا چاہیے‘پاک فوج ہر لحاظ سے مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے،آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی 100سالہ تقر یب سے خطاب
پیر 9 مارچ 2015 19:37
راولپنڈی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شر یف نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے لیکن کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے ‘پاک فوج ہر لحاظ سے مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے، پہلی جنگ عظیم کیلئے تیار رہنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے، عالمی برادری کو تنا زعات حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں‘دیر نیہ مسائل حل کر نے کیلئے صرف قرار دادیں نہیں ان پر عمل بھی ہونا چاہیے۔
وہ پیر کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں انفنٹری ڈویژن کے قیام کی 100سالہ تقر یب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور سمیت دیگر اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنر ل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے پہلی جنگ عظیم کے100سال پورے ہونے پر منعقدہ انفٹری ڈویژن کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی آپر یشنل تیاریاں جنگ نہیں امن کیلئے ہیں پاکستان خطے میں جنگ نہیں امن چاہتا ہے لیکن کم سے کم دفاعی صلا حیت قیام امن کیلئے انتہا ئی ضروری ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.