Live Updates

عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ، ا ن کے ذہن میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہے، سینٹ چیئرمین کا انتخاب میرٹ پر ہی ہوگا، واپڈا نجکاری پر ملازمین کے تحفظات دو ر کئے جائیں گے ،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 19:49

عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ، ا ن کے ذہن میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ا ن کے دماغ میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہوئی ہے، سینٹ چیئرمین کا انتخاب میرٹ پر ہی ہوگا، واپڈا نجکاری پر ملازمین کے تحفظات دو ر کئے جائیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کے انتخاب کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے جس کی اکثریت ہو گی وہ چیئرمین بنا لے گا ہم مشاورت سے اپنا امیدوار لائیں گے۔

عمران خان کا دماغی توازن درست نہیں ہے ان کے دماغ میں ہارس ٹریڈنگ چھائی ہوئی ہے وہ اپنے صوبے کے پی کے پر توجہ دیں تو بہتر ہو گا ہم نے کبھی محاذ آرائی کی سیاست نہیں کی اگر محاذآرائی کی سیاست کرتے تو خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی جس کو اپنا دماغی توازن ٹھیک کرنا ہے وہ کر لے ہم نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے وہ کریں گے مناسب ہوگا کہ عمران خان اپنے صوبے میں صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ دیں وفاقی حکومت ان کی مدد کرنے کو تیار ہے ان کا کہنا تھا مئی کے مہینے تک 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر لیں گے بجلی کی طلب بڑھ رہی ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی بندش کے باعث بند پاور پلانٹ کو جلد چالو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر چیز کو مانیٹر کر رہی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنا وفاق کا نہیں صوبائی حکومت کا کام ہے جس کے لئے وزیراعلی ٰ پنجاب اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات