ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر6 افراد کے خلاف مقدمات درج،3 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 9 مارچ 2015 20:46

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 669مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر75 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 73,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

06افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر09افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے03افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :