Live Updates

این اے 122، ووٹوں کی تصدیق کیلئے عمران خان نے مطلوبہ رقم جمع کروا دی

پیر 9 مارچ 2015 20:52

این اے 122، ووٹوں کی تصدیق کیلئے عمران خان نے مطلوبہ رقم جمع کروا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا تصدیق کے لیے عمران خان نے 18 لاکھ 35 ہزار ٹربیونل میں جمع کروا دیئے۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے عمران خان کی حلقہ این اے 122 کے ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کے لیے دائر درخواست منظور کر لی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ٹربیونل نے عمران خان کو تمام اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر عمران خان نے 18 لاکھ 35 ہزار روپے ٹربیونل کو جمع کروا دئیے ہیں۔ جس کے بعد ٹربیونل کے حکم پر تمام ریکارڈ آئندہ ہفتے نادرا کو بھجوا دیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :