چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ، سینیٹر یوسف بادینی پیپلز پارٹی میں شامل

پیر 9 مارچ 2015 20:52

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ، سینیٹر یوسف بادینی پیپلز پارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) سینٹ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے آزاد سینیٹر یوسف بادینی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں مقابلے میں چیئرمین سینیٹ کی سیٹ اپوزیشن کا امیدوار جیت گیا تو وزیراعظم کیلئے نیک شگون نہیں ہو گا بہتر ہے اپوزیشن سے مشاورت سے مشترکہ امیدوار دیں۔

حکومتی رابطوں کے جواب میں پیپلز پارٹی بھی مسلسل سیاسی رابطے کر رہی ہے۔ بلوچستان سے کامیاب ہونے والے آزاد سینیٹر یوسف بادینی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے جس کے بعد پیپلزپارٹی کی عددی برتری مزید بڑھ گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ رضا ربانی نے واضح کیا کہ ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لائے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پارٹی موقف دہرایا کہ چاہتے ہیں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ایم کیو ایم کے بھی ہوں۔ سینیٹر رضا ربانی اور قیوم سومرو ، عبدالغفور حیدری سے بھی ملے اور چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت کرنے پر جے یو آئی ف کو ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کی پیشکش کی۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو وزیراعظم نواز شریف کے تدبر کا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی آگے بڑھانے کا اچھا موقع ہے اگر مقابلے کے بعد اپوزیشن جیت گئی تو میاں صاحب کیلئے یہ اچھا شگون نہیں ہوگا جبکہ تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ان کا موقف ہے کہ ابھی تک الیکشن پراسس پورا نہیں ہوا اس لیے یہ انتخاب غیر آئینی ہے ۔

متعلقہ عنوان :