سکھر ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان فقید المثال کانفرنس کا انعقاد

پیر 9 مارچ 2015 21:15

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سکھرکے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد بند ر روڈ پر عظیم الشان فقید المثال کانفرنس زیر صدارت سائیں عبدالقیوم ہالیجوی کے منعقد ہوئی کانفرنس کے مہمان خصوصی جانشین مفکر ختم نبوت حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا ناصر محمود سومروتھے جبکہ تقریب میں علماء کرام مولانا قاری جمل احمد بندھانی، مولانا عبداللطیف اشریف، مولانا مفتی عبدالباری اور دیگر احباب نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اس عقیدہ پر پورے اسلام کی عمارت قائم ہے اسی وجہ سے صحابہ کرام کے دور خلافت سے لیکر آج تک امت اس عقیدے کی حفاظت سے متعلق بیدار اور مستعد رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دینی اور سیاسی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ جاری ہے وار قادیانیوں کو قانون کا پابند بنانے کی صدا جاری رہے گی جے یو آئی کے پریس ترجمان قاری لیاقت علی مغل کے مطابق کانفرنس میں شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو اور قاری خلیل احمد کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔