نوشہرہ کینٹ، مزدور کے گھر کی چھت گرنے سے دوکم سن بچے جاں بحق ،ماں اور دوبیٹیاں شدید زخمی

پیر 9 مارچ 2015 21:37

نوشہرہ کینٹ، مزدور کے گھر کی چھت گرنے سے دوکم سن بچے جاں بحق ،ماں اور ..

نوشہرہ کینٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) نوشہرہ کے علاقے پبی چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر واقعہ نوید بھٹہ خشت میں مزدور کے گھر کی چھت گرنے سے دوکم سن بچے جاں بحق ،ماں اور دوبیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔پیرسباق اور مرہٹی بانڈہ میں چھتیں گرنے سے چھ گائیں اور دو بھینسیں جابحق ہوگئی۔میاں راشدمموریل ہسپتال پبی کے مطابق جابحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا دو کم سن لڑکوں کی موت کے تصدیق کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

شدید زخمی ماں اور دو کم سن بیٹیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق تیرا خیبرایجنسی سے ہے اور یہ لوگ آئی ڈی پیز ہیں۔تھانہ پبی میں رپورٹ درج کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی چراٹ سیمنٹ روڈ پر واقعہ نوید بھٹہ خشت میں کام کرنے والے غریب مزدور آئی ڈی پیز مسمی بخت جہان سکنہ تیرا خیبرایجنسی کی خستہ حال مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں اس کے دو کم سن بیٹے تیرا سالہ مبشر خان اور امجد خان عمرگیارہ سال موقعہ پر چھت کے تلے دب کرموقعہ پر جابحق ہوگئے جبکہ چھت کے ملبے تلے بدقسمت خاندان کے سربراہ کی گھر والی مسماة زربی بی،اس کی بیٹی سات سالہ نورمینہ اور نو سالہ خیرمینہ شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھٹہ خشت کے مزدورں نے چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنی مدد آپ کے تحت جابحق اور زخمیوں کو چھت کے ملبے سے نکالا۔میاں راشدمموریل ہسپتال پبی کے مطابق جابحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا دو کم سن لڑکوں کی موت کے تصدیق کرنے کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔شدید زخمی ماں اور دو کم سن بیٹیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کے مختلف علاقوں پیرسباق اور مرہٹی بانڈہ میں چھتین گرنے سے چھ گائیں اور دو بھیسیں جابحق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :