ایم کیوایم کی نظریں سینیٹ چیئرمین شپ پر
پیر 9 مارچ 2015 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے سینیٹ چیئرمین شپ کے لیے اپنے امیدوار کی حمایت مانگ لی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کے دونوں اہم عہدوں پر متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت حاصل کرنے کیلئے آج مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ سینیٹ اراکین کے انتخاب کے بعد ملک کا سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے سیاسی حریفوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے۔
حکمران جماعت کے وفد میں وفاقی وزراء پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق شام تھے۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک میں ایک بڑی اکثریت کی نمائندگی کرتی ہے اور اسی لئے ان سے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کے حوالے حمایت کرنے پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایوان بالا اس وقت تک موثر نہیں ہوسکتا جب تک تمام سیاسی جماعتیں مل کر فیصلہ نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک فنکشنل سینیٹ کے قیام کی خواہشمند ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور رابطوں کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں بات چیت سے سیاست و جمہوریت مستحکم ہوگی۔ حکمران جماعت کے وفد سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچاس سال دوسری پارٹیوں کے چیرمین سینیٹ منتخب کرواتے آرہے ہیں اب کی بار باقی جماعتیں ایم کیوایم کے امیدوار کو ووٹ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثریت ہوئی تو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے خودبھی امیدوار کھڑا کرسکتےہیں۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان کے امیدوار کو ووٹ مل جائیں گے۔ رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ قوم کے اعتماد کو آگے بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ن لیگ کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ لیکن ابھی مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.