حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
پیر 9 مارچ 2015 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) حکومت نے ملک میں حرام اجزاء سے تیاراشیاء کی درآمد اور فروخت کوروکنے کے لیے حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کی اتھارٹی کے قیام کے فیصلے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے بل کا مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔ صوبوں کی مخالفت کے باعث فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مسودہ مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے جو 20 مارچ کو کونسل کے بلائے گئے اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔
بل کے مسودے کے مطابق اتھارٹی کے قیام کا مقصد حرام اشیاء کی درآمد اور فروخت کو روکنا ہے۔ پاکستان حلال اتھارٹی کے انتظامات 22 رکنی بورڈ آف گورنرز چلائے گا جس کی سربراہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں وزارت تجارت، خزانہ، صنعت، سائنس و ٹیکنالوجی، خوراک اور مذہبی امور کے سیکرٹریز شامل ہوں گے۔(جاری ہے)
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز بھی بورڈ کے ارکان میں شامل کئے جائیں گے جب کہ حکومت کے نامزد کردہ تین مذہبی اسکالرز کو بھی بورڈ میں رکنیت دی جائے گی۔
مسودہ کے مطابق حلال اشیاء کی درآمد اور فروخت اتھارٹی کی تصدیق کے بغیر نہیں ہوسکے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کم سے کم ایک لاکھ روپے، زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.