وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ‘چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر تبادلہ خیال ،

ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست‘(ن) اور ایم کیو ایم کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان 17سال بعد رابطہ ہوا ہے‘میڈیا رپورٹس

پیر 9 مارچ 2015 23:11

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ ترین قیادت کے درمیان 17سال بعد رابطہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلیفون کر کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

بتایاگیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ۔وزیراعلیٰ نے الطاف حسین سے انکی خیریت بھی دریافت کی ۔ذرائع کا کہناہے کہ شہباز شریف اور الطاف حسین کے درمیان سینیٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی تقرری پر تبادلہ خیال ہوا اور ایم کیو ایم سے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 17 سال بعد وزیر اعلی پنجاب شہباز شرریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔