سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی ہارس اینڈ کیٹل شو میں بہترین فرائض سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش

پیر 9 مارچ 2015 23:11

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فورٹریس سٹیڈیم میں حکومت پنجاب اور پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے منعقد کئے جانے والے 4روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں بہترین فرائض سر انجام دینے پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ 4روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں5ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی تھی اور ان 4روز کے دوران پولیس اہلکاروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شرکاء کو مکمل چیکنگ کے بعد شو کے اند د داخل ہونے دیا۔

فورٹریس سٹیڈیم کے چاروں اطراف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور شو میں آنے والے شرکاء کو4 سطحی مکمل چیکنگ کے بعد میٹل ڈیٹکٹرز اورواک تھرو گیٹس کے ذریعے اند د بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

ان 4روز کے دوران لاہور پولیس نے پاک فوج اور پاکستان رینجرز پنجاب کے افسران و اہلکاروں سے مکمل کوارڈینیشن رکھی اور مشترکہ ناکہ بندی و سرچ آپریشن بھی کئے گیئے۔

لاہور پولیس نے ان 4روز کے دوران بہترین فرائض سر انجام دے کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ایس ایس آپریشنز محمد باقر رضااور ایس پی مجاہد سید مختار حسین نے فورٹریس سٹیڈیم کے چاروں اطراف فضائی دورہ بھی کیا اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے وقتا ًفوقتاً جیلانی پارک کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزیدکہاکہ لاہور پولیس کے افسران و جوانوں کا ہارس اینڈ کیٹل شو کے دوران 24گھنٹے فرائض سرانجام دینے کامقصد لاہور کے شہریوں کو پاکستان میں دہشت گردی جیسے حالات کے باوجود پر امن ماحول فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ تقاریب سے لطف اندوز ہوسکیں۔

لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پر امن ماحول فراہم کرسکیں جہاں وہ زندگیاں بے خوف و خطرہو کر معمول کے مطابق زندگی بسر کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کے افسران وجوان ہارس انیڈ کیٹل شو کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ جیلانی پارک میں جشن بہاراں اور صنعتی نمائش کی تقریبات کوبھی مکمل سکیورٹی فراہم کر رہے تھے۔اسی دوران لاہور پولیس کے جوانوں نے سینٹ کے انتخا بات کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں بھی سخت ترین ڈیوٹی ادا کی ہے۔لاہور پولیس کے افسروں و جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور ان کا مزید مورال بلند کر نے کے لئے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں

متعلقہ عنوان :