سی آئی اے نواں کوٹ نے جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر فروخت کرنے والے جعلساز گروہ کے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا
پیر 9 مارچ 2015 23:11
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء )سی آئی اے نواں کوٹ نے جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر فروخت کرنے والے جعلساز گروہ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے تقریبا 12 لاکھ روپے مالیت کی جعلی رسیدی ٹکٹیں برآمد کرلیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو اطلاع ملی کہ فراڈیوں اور جعلسازوں کا ایک ایسا گروہ جو ہر سال کروڑوں روپے کی جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے لاہور ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کے ارد گرد جعلی رسیدی ٹکٹیں فروخت کرنے میں سرگرم ہے۔
جس پر ایس پی سی آئی اے نے ڈی ایس پی سی آئی اے نواں کوٹ انور سعید کنگرہ کو اس گروہ کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔ انور سعید کنگرہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جب اس گروہ کے ملزموں کی گرفتاری پر کام شروع کیا تو انہیں پتہ چلا کہ گروہ کے ملزمان جبران وغیرجعلی رسیدی ٹکٹوں کی فروخت کا دھندہ منظم انداز میں کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
جس پر پولیس ٹیم نے ریڈ کر کے دکان نمبر6 سے ملزموں محمد ندیم اور اویس ندیم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم جبران موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے ملزموں کے قبضہ سے قریبا 12 لاکھ روپے مالیت کی جعلی رسیدی ٹکٹیں، کمپیوٹر، پرنٹر اور پرنٹنگ میں استعمال ہونے والا میٹریل برآمد کر لیں ہیں ۔ ملزمان ایک عرصہ سے جعلی رسیدی ٹکٹیں چھاپ کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے جعلساز اور فراڈیوں کے گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.