سکھر ،نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2015 کیلئے شیڈول کا اعلان

پیر 9 مارچ 2015 23:27

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن (الیکشن کمیٹی ) کے الیکشن کمشنر قاسم شمسی نے نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2015کیلئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کے سالانا انتخابات 22مارچ 2015کو پینل وائیز ہونگے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 11مارچ تا 12مارچ تک فارم نامزدگی دفتری اوقات میں الیکشن کمیٹی سے وصول کر سکتے ہیں جبکہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 17مارچ کو آویزاں کی جائیگی ۔