سکھر ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری مہم جاری ش`

پیر 9 مارچ 2015 23:27

سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھرمیں شجرکاری مہم جاری ہے پیر کے روزلطیف پارک سکھرمیں میونسپل کمشنر سید امداد علی شاہ، اے ڈی پارکس جاوید اختر نے نشتر روڈ انجمن تاجران اینڈ جنرل مرچنٹ کے سابق صدر محمد عامر فاروقی ، تنظیم پاکستانی کے سربراہ ڈاکٹر سعید احمد اعوان، آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر حاجی اعجاز میمن ، آغا اکرم درانی، میڈم راحلیہ گمانگر کے ہمراہ 50سے زائد پودے لگائے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شجرکاری مہم میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا حق ادا کرنا چاہئیے اپنے گھر دفتر اور محلوں میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائیں۔