Live Updates

کہ کوئی مائی کالال میری رکنیت ختم نہیں کرسکتااس کیلئے کئی قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں ، جاویدنسیم،

اس جنگ کیلئے میں آخری حد تک جانے کوتیارہوں، سینیٹ انتخابات سے قبل میرے گھرکے باہر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جومظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوا پی ٹی آئی کا بھی عسکری ونگ ہے،منحرف رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی

پیر 9 مارچ 2015 00:13

کہ کوئی مائی کالال میری رکنیت ختم نہیں کرسکتااس کیلئے کئی قانونی تقاضے ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) تحریک انصاف کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی جاویدنسیم نے کہاہے کہ کوئی مائی کالال میری رکنیت ختم نہیں کرسکتااس کیلئے کئی قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں اور اس جنگ کیلئے میں آخری حد تک جانے کوتیارہوں، سینیٹ انتخابات سے قبل میرے گھرکے باہر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے جومظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی کا بھی عسکری ونگ ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے پشا ورپریس کلب کے باہر اپنے ورکروں کے ساتھ مظاہرے کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جاویدنسیم نے واضح کیاکہ صاحب حیثیت امیدوارکی تجویزکنندہ یا تائید کنندہ کی حیثیت سے جب میرانام سامنے آیا تووزیراعلیٰ یاپارٹی کے دوسرے رکن نے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا سب نے چپ سادھ لی،میرے گھر کے باہر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا مظاہرہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مظاہرے کے دوران میرے والدہ کے بال نوچے گئے مجھے گالیاں دی گئیں بتایاجائے کس قانون کے تحت یہ کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ جب پولیس والوں سے بات کی جاتی ہے توانکے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی پورے صوبے کو پولیس سٹیٹ کی طرز پر چلایاجارہاہے انہوں نے درخواست کی کہ حالات کو سدھارنے کیلئے خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی لگائی جائے کیونکہ حالات اب پی ٹی آئی حکومت کے بس سے باہرہوچکے ہیں۔

جاویدنسیم نے بتایاکہ جب انہوں نے سینیٹ انتخابات میں آزادامیدوار کی تائید کی تو پارٹی کے عہدیداروں خصوصاًوزیراعلیٰ نے ان سے کیوں رابطہ نہیں کیا کہ آخرمسئلہ کیاہے سینیٹ انتخابات میں ووٹ اس لئے نہیں ڈالا میں پی ٹی آئی سے غداری نہیں کرسکتاتھا میری وفاداری پر شروع سے شک کیاجارہاتھا اس لئے ووٹ نہیں ڈالا مجھے پارٹی سے بدنیتی پر مبنی الزامات لگاکر نکالاگیا حالانکہ میں نے شوکازنوٹس کاجواب بھی دیاتھاجاویدنسیم نے بتایاکہ جولوگ عمران خان کے اردگرد جمع ہیں اورانہیں گمراہ کیاجارہاہے ان کے اردگردآج کل وہی لوگ جمع ہیں جن کی اپنی ڈگریاں جعلی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں 98فیصد افراد کی وہ نمائندگی کررہے ہیں کیونکہ صرف دو فیصد لوگ ہی حالات امتناعی کے ذمہ دارہیں اور وہ ایک عام آدمی کی حیثیت سے پورے ملک میں آواز بن کر ہرگلی کوچے میں جائینگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات