عدلیہ کا عدل وانصاف اور قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہونا چاہیے، بیگم آمنہ سلمان تاثیر

پیر 9 مارچ 2015 00:20

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سلمان تاثیر قتل کیس کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بیگم آمنہ سلمان تاثیر نےآن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدلیہ کا عدل وانصاف اور قانون کے مطابق ہی فیصلہ ہونا چاہیے، مذہب اور جذبات سے بالاتر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، بیگم سلمان تاثیر نے کہا حکومت اور ادارے میرے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کروائیں، ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ مجھے کسی قسم کے دیت کی آفر نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :