نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ،ائیر پورٹ کی نئی عمارت کی مبارکباد دی،

آپ نے اس منصوبے کی بنیاد رکھی ،ہم نے افتتاح کیا ،یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ،وزیر اعظم، وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کا ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر لئے گئے اور اپنے ساتھ بٹھایا

منگل 10 مارچ 2015 00:04

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم نے ملتان میں ائیر پورٹ کی نئی عمارت مکمل ہونے پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے جہاں پر وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کو ملتان ائیر پورٹ کی نئی عمارت مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے اس نئی عمارت کی بنیاد رکھی تھی اور آج ہم اس نئی عمارت کا افتتاح کرنے آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہنا چاہیے جس سے ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،ملاقات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر لے گئے اور اپنے ساتھ بٹھایا