ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر سابق انگلش کپتانوں کا اظہار مایوسی

منگل 10 مارچ 2015 11:17

ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر سابق انگلش کپتانوں کا اظہار مایوسی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء )ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر سابق برطانوی کپتانوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ اینڈریو اسٹروس نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی تھی ہی نہیں، نمبر ون سے گیارہ تک کوئی بھی بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں تھا، ان سے بنگلا دیش کا بھی سامنا نہیں کیا جاسکا، جب تک ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے کرکٹ سسٹم درست نہیں ہوگا، یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی، آؤٹ آف فارم پلیئرز کو میگا ایونٹ کھلا دیا گیا، ناصر حسین نے کہا کہ ایونٹ میں کوئی بھی پلاننگ دکھائی نہیں دی، ایک روزہ کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔