11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل صرف ایک میچ کھیلا جائے گا
منگل 10 مارچ 2015 11:17
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) 11ویں آئی سی سی ورلڈکپ میں کل بدھ کوصرف ایک میچ کھیلا جائے گا، گروپ اے کی ٹیمیں سری لنکا اور سکاٹ لینڈبیلی رائیو گراؤنڈہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں کل بدھ کو گروپ اے کی ٹیمیں سری لنکا اور سکاٹ لینڈبیلی رائیو گراؤنڈہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔
پرسوں جمعرات کو گروپ بی کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات ویسٹ پیک سٹیڈیم ویلنگٹن میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔13مارچ کومزید دو میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سیڈون پارک ہملٹن میں مدمقابل ہوں گی۔(جاری ہے)
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں انگلینڈ اور افغانستان سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔14مارچ کو بھی دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بھارت اور زمبابوے ایڈن پارک آکلینڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں آسٹریلیا اور سکاٹ لینڈ بیلی رائیو گراؤنڈہوبارٹ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔15مارچ کو گروپ میچز کے آخری روز مزید دومیچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور متحدہ عرب امارات میک لین پارک نیپیئرمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 3بجے شروع ہوگا۔دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور آئرلینڈایڈیلیڈاوول کرکٹ گراؤنڈمیں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔میگا ایونٹ کے مین راؤنڈ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.