کمار سنگاکارا دیگر ٹیموں کے لیے خوف کی علامت ہیں، مرلی دھرن

منگل 10 مارچ 2015 11:21

کمار سنگاکارا دیگر ٹیموں کے لیے خوف کی علامت ہیں، مرلی دھرن
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار10مارچ ۔2015ء )سابق سری لنکن سپنر متیاہ مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ کمار سنگاکار حالیہ ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کے لیے خوف کی علامت ہیں ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی ویب سائٹ کیلیے کالم میں مرلی دھرن نے تحریر کیاکہ کوہلی، ڈی ویلیئرز یا میکسویل نے بھی ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کھیل پیش کیا لیکن سنگاکارا سے حریف ٹیمیں خوف کھاتی ہیں، انھوں نے ورلڈ کپ کے تین میچزمیں سنچریاں جڑکر ظاہر کیا کہ وہ اپنے مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، یہ ان کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہے۔