اداکارہ بپاشا باسواولیویا برانڈ کی نئی ایمبیسڈر بن گئی

منگل 10 مارچ 2015 11:35

اداکارہ بپاشا باسواولیویا برانڈ کی نئی ایمبیسڈر بن گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بالی وڈ سپراسٹار بپاشا باسو اولیویا برانڈ کی نئی ایمبیسڈر بن گئی۔ کہتی ہیں اولیویا کی متعارف کرائی گئی ہر پروڈکٹ نے ان کے حسن میں مزید نکھار پیدا کیا۔اولیویا نے بیوٹی ورلڈ کے نام سے اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایک نئی پراڈکٹ متعارف کروائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنے پیغام میں کہاکہ الیویا کی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر وہ بہت پرجوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ یہ پراڈکٹ پاکستانی خواتین کو بھی پسند آئے گی، الیویا کے سی ای او عامر مسقاطیہ نے کہا الیویا ہمیشہ بہترین کوالٹی کی وجہ سے مارکیٹ میں جانا جاتا ہے، اس سے قبل ریما، میرا، ثناء اور ریشم سمیت کئی بڑے ستارے ہمارے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

مستقبل میں بالی وڈ اداکارائیں بھی کمپین شامل ہوں گی۔