آئی سی سی، ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میچوں کا شیڈول جاری

منگل 10 مارچ 2015 11:44

آئی سی سی، ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میچوں کا شیڈول جاری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میچوں کا شیڈول جاری کردیا، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا کی ٹیمیں مقابلہ اپنے ملک میں کریں گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پول اے سے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا اوربنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل میں رسائی کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ساتھ ہی کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ مشترکہ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کوارٹرفائنل میچ اپنے ہوم گراونڈ میں کھیلیں گی۔

ان کی مخالف ٹیموں کا فیصلہ پول بی کے پوائنٹس ٹیبل پرمنحصرہے۔سری لنکا سڈنی میں اٹھارہ مارچ کو اور بنگلہ دیش کی ٹیم انیس مارچ کو میلبرن گراونڈ پر ایکشن میں نظر آئے گی جبکہ کینگروزبیس مارچ کو ایڈیلیڈ اورکیویز اکیس مارچ کوویلینگٹن میں اپنے حریفوں کا سامنا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :