امریکن آئس ہاکی ، نیویارک رینجرز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی

منگل 10 مارچ 2015 11:46

امریکن آئس ہاکی ، نیویارک رینجرز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی

شکاگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) امریکن آئس ہاکی لیگ میں نیویارک رینجرز کی ٹیم نے شکاگو بلیک ہاکس کو سڈن ڈیتھ پر ایک صفر سے شکست دے دی۔ شکاگو میں کھیلے گئے آئس ہاکی لیگ کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

(جاری ہے)

میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ اضافی وقت ختم ہونے سے صرف 32 سیکنڈز پہلے نیویارک ٹیم کے کھلاڑی ڈیرک براسرڈ نے شاندار گول سکور کیا ، یوں رینجرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلیک ہاکس کے خلاف سڈن ڈیتھ پر ایک صفر سے کامیابی حاصل ہوئی۔ اس فتح کے بعد نیویارک رینجرز کی ٹیم نے 87 پوائنٹس بنا کے لیگ میں پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :