بھارت، سوائن فلو سے مزید 41 افراد ہلاک ، تعداد1400 سے زائد ہو گئی

منگل 10 مارچ 2015 11:59

بھارت، سوائن فلو سے مزید 41 افراد ہلاک ، تعداد1400 سے زائد ہو گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) بھارت میں سوائن فلو کے باعث مزید 41 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،مرنے والوں کی تعداد1400 سے تجاوز کرگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں سوائن فلو کے باعث مزید 41 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔جس کے بعد سوائن فلو کے باعث مرنے والوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کرگئی۔بھارتی ریاست آسام میں سوائن فلو کے باعث پہلی ہلاکت سامنے آگئی۔

بھارتی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک 25 ہزار سے زائد افراد میں سوائن فلو وائرس کی تشخیص کی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سوائن فلو کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں گجرات میں ریکارڈ کی گئیں۔جہاں 342 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست راجستھان میں ریکارڈ کی گئیں جہاں 330 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔پنجاب اور ہریانہ میں باالترتیب 49 اور 27 افراد مارے گئے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں10، کرناٹک میں 55، کیرالہ میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق 2009 میں سوائن فلو کے باعث ملک بھر میں900 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔جبکہ 2010میں ایک ہزار سے زائدافراد وائرس کا شکار بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :