ارجنٹائن میں”رئیلٹی شو“ کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک
منگل 10 مارچ 2015 11:59
بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ارجنٹائن میں ”رئیلٹی شو “ کی عکس بندی کے دوران 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ارجنٹائن کے پہاڑی علاقے لا ریوجا میں 2 ہیلی کاپٹرز کے ہوا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
(جاری ہے)
ہلاک ہونے والوں میں فرانس کے ایک رئیلٹی شو کے افراد بھی شامل ہیں۔
تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹرز میں سے ایک لا ریوجا صوبے کا تھا جب کہ دوسرا سانتیاگو حکومت کی ملکیت تھا۔ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز میں میڈیا نمائندوں کو ایک غیر ملکی رئیلٹی شو کی عکسبندی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ انہیں حادثہ پیش آگیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.