اداکار بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کوطویل عشق کے بعد منگنی کا خیال آگیا

منگل 10 مارچ 2015 12:13

اداکار بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کوطویل عشق کے بعد منگنی ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کو طویل عشق لڑانے کے بعد بالآخر منگنی کرنے کا خیال آہی گیا۔

(جاری ہے)

فلمی تقریب ہو یا کوئی نجی دعوت یا ہو کوئی پرفضا مقام بریڈلی کارپر اور ماڈل سوکی واٹر ہاوٴس کو ہمیشہ ہی ایک ساتھ دیکھا گیا اوراب طویل عشق لڑانے کے بعد آخرکار40 سالہ بریڈ لی کو اس تعلق کو کوئی رشتہ دینے کا خیال آہی گیا اورموصوف نے جب اپنی محبوبہ کو اپنے ان نیک خیالات سے آگاہ کیا تو 23 سالہ سوکی واٹر ہاوٴس بھی پھولے نہیں سمارہیں۔

واضح رہے کہ بریڈلی نے ہالی ووڈ اسٹار جینیفر اسپوسیتو سے دسمبر 2006 میں شادی کی تھی جو ایک سال بھی نہ چل سکی اور نومبر 2007 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پریمی جوڑے کی شادی کب ہوتی ہے اور دونوں کتنے عرصے تک اس رشتے کا پاس رکھتے ہیں۔