کوکین یا چتا کی راکھ؟

منگل 10 مارچ 2015 12:48

کوکین یا چتا کی راکھ؟

امریکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء)سینٹ پیٹرز، میسوری ، امریکا کی پولیس نے 3 بچوں ، جن کی عمریں 15، 16 اور 17 سال ہیں، کو گھر میں گھس کر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے پچھلے سال نومبر میں ایک گھر میں گھس کر ایکس باکس 360، ایک ڈاکٹری نسخہ اور مالک مکان کےباپ کی راکھ چرائی تھی ۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ الماری میں لکڑی کے باکس میں راکھ کو محفوظ دیکھ کر اسے کوکین سمجھے، جسے انہوں نے بعد میں کار کی کھڑکی کے پاس پھینک دیا۔ ان میں سے اہک لڑکا چرایا ہوا ایکس باکس استعمال کر رہا تھا۔ پولیس نے آئی پی ایڈریس کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔