دنیا کا سب سے چھوٹا مجسمہ، سوئی کے ناکے سے بھی چھوٹا ۔۔۔

منگل 10 مارچ 2015 12:49

دنیا کا سب سے چھوٹا مجسمہ، سوئی کے ناکے سے بھی چھوٹا ۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ 2015ء) ویسٹ سوسکس سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ مجسمہ ساز جونٹی ہوروٹز نے دنیا کا سب سے چھوٹا مجسمہ بنایا تھا۔ یہ مجسمہ ایک ملی میٹر سے بھی چھوٹاتھا، سوئی کے ناکے سے بھی چھوٹا۔ اسے انسانی بال پر رکھا جا سکتا تھا اور چیونٹی کے سر پر سوار کیا جا سکتاتھا ۔

(جاری ہے)

جونٹی نے اسے بنانے میں کئی مہینے لگائے۔اس مجسمے کو بنانے کے لیے خوردبین کی مدد لی گئی تھی۔اس طرز کی مجسمہ سازی کو نینو پینٹنگ کہتے ہیں۔ اسے بنانےکے بعد جونٹی نے خوربین کی مدد سے ہی اس کی تصاویر بنانے کاسوچا۔ وہ اسے لے کر ایک پروفیشنل فوٹو گرافر کے پاس گیا، جہاں کام کرنے والے ایک ٹیکنیشن کے انگلی سے چھونے سے ہی یہ مجسمہ چکنا چورہوگیا۔

متعلقہ عنوان :